سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا انکشاف: کراچی سمیت صوبے بھر میں 13 جعلی ادویات مارکیٹ میں فروخت

کراچی: سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 13 مختلف جعلی ادویات اصل کمپنیوں کے ناموں سے فروخت کی جا رہی ہیں۔

قتلِ خطا کیس: سندھ ہائی کورٹ کا نادرا کو 1 کروڑ 65 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

لیبارٹری کے ڈائریکٹر عدنان رضوی کے مطابق، گزشتہ دو ماہ کے دوران 300 سے زائد دوا کے نمونے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 13 جعلی پائے گئے۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ جعلی ادویات ایسی فارما کمپنیوں کے نام پر فروخت کی جا رہی تھیں جو حقیقت میں موجود ہی نہیں۔

تحقیقات کے دوران مزید انکشاف ہوا کہ 7 فارما کمپنیوں کے نام سے جعلی ادویات کی فروخت جاری تھی۔ ڈرگ انسپکٹروں کو جعلی ادویات کے بارے میں متعدد شکایات موصول ہوئیں، جس کے بعد ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے مختلف ادویات کے نمونے حاصل کیے گئے۔

جب لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے گئے تو معلوم ہوا کہ جسمانی درد، مرگی اور ہڈی و پٹھوں کے درد کی دوا "آئیوڈیکس” سمیت کئی جعلی دواؤں میں وہ اجزا موجود نہیں جو اصل ادویات میں ہوتے ہیں۔

عدنان رضوی کے مطابق، جب اصل دوا ساز کمپنی سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ "آئیوڈیکس” کی مینوفیکچرنگ 2017 میں بند ہوچکی تھی، جبکہ مارکیٹ میں موجود جعلی دوا پر 2024 کی تاریخ درج تھی۔

اس انکشاف کے بعد تمام ڈرگ انسپکٹروں کو سخت مانیٹرنگ اور جعلی ادویات کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا انکشاف: کراچی سمیت صوبے بھر میں 13 جعلی ادویات مارکیٹ میں فروخت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!