قتلِ خطا کیس: سندھ ہائی کورٹ کا نادرا کو 1 کروڑ 65 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جعفر رضا نے قتلِ خطا کیس میں نادرا کو 1 کروڑ 65 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا اعتراف، پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے نیٹ ورک کا انکشاف

یہ فیصلہ درخواست گزار عبدالرشید خانزادہ اور ان کی اہلیہ زرینہ پروین کی 2011 میں دائر درخواست پر سنایا گیا۔
عبدالرشید خانزادہ اور زرینہ پروین نے اپنے وکیل فرخ عثمان ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ 6 اپریل 2011 کو شاہراہ فیصل پر زرینہ پروین اور ان کی 20 سالہ بیٹی منزہ رشید سڑک پار کر رہی تھیں کہ اچانک تیز رفتار نادرا وین نے ٹکر مار دی۔

اس حادثے کے نتیجے میں بیٹی منزہ رشید موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ زرینہ پروین شدید زخمی ہوئیں۔ متاثرہ خاندان نے عدالت سے جانی اور مالی نقصان کے ازالے کے لیے نادرا سے معقول معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔

عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد نادرا کو متاثرہ خاندان کو 1 کروڑ 65 لاکھ روپے ہرجانے کی ادائیگی کا حکم جاری کر دیا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “قتلِ خطا کیس: سندھ ہائی کورٹ کا نادرا کو 1 کروڑ 65 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!