ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو خط ارسال کیا ہے جس میں مختارکار اور تپیدار کو 17 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دوسرا دورہ، ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت
خط میں ہدایت دی گئی ہے کہ دیہہ مرزا پور، تحصیل قاسم آباد کے 6 سروے نمبروں اور بک نمبر 3762 صفحہ نمبر 47 کی تصدیق شدہ کاپی فراہم کی جائے۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے مزید کہا کہ سال 1982-83 کے دوران ملن فراش گوٹھ دیہہ مرزا پور اور قاسم آباد کے 5 سروے نمبروں کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔ اس کے ساتھ، سرکاری زمینوں کی موجودہ صورتحال کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
یہ خط شکایت کنندہ سکندر علی ملاح کی جانب سے درج کی گئی شکایت کی روشنی میں بھیجا گیا ہے، جس میں مذکورہ اراضی کے ریکارڈ اور تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
