آفاق احمد نے سندھ حکومت کے چیف سیکریٹری کی جانب سے دن میں ڈمپرز کو سڑکوں پر آنے سے روکنے کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ ہیوی ٹریفک کے لیے رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت مخصوص کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مقامی افراد اور ضلعی انتظامیہ کا کردار اہم ہے۔
سکھر پولیس نے پولیس اہلکار عبدالستار گوپانگ کو گرفتار کر لیا، سابق ایس ایچ او کا بھتیجا نکلا
آفاق احمد نے سڑک پر ایک نوجوان کے ڈمپر کے نیچے کچلے جانے کے واقعے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس جانی نقصان کا ذمہ سندھ حکومت پر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کے عوام کے جانی نقصان پر سندھ حکومت کا رویہ شرمناک ہے۔
آفاق احمد نے مزید کہا کہ اب تک 89 افراد ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں سے آدھی اموات دن کے اوقات میں سڑکوں پر دوڑتے ہوئے واٹر ٹینکرز سے ہوئی ہیں۔ اس لیے حکومت کو واٹر ٹینکرز کو بھی دن کے اوقات میں سڑکوں پر آنے سے روکنا چاہیے اور دن کے اوقات میں ہائیڈرنٹس بند رکھے جائیں تاکہ قریبی علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے کنٹینرز، ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے مالکان سے درخواست کی کہ وہ اس عمل میں تعاون کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، کیونکہ منگل سے عوام اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
