سندھ پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن، 616 ڈاکو گرفتار، 103 ہلاک

سندھ حکومت کے ترجمان سکھدیو ہمنانی نے بیان دیا کہ سندھ میں مکمل امن و امان کی بحالی کے لیے آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔ شمالی سندھ کے مختلف علاقوں جیسے گھوٹکی، کندھ کوٹ، کشمور اور شکارپور کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشنز میں سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔
آفاق احمد کا مطالبہ: واٹر ٹینکرز کو دن میں سڑکوں پر آنے سے روکا جائے

آپریشن کے دوران مشتبہ افراد اور ایک فعال ڈکیت گینگ کے ارکان کو ضلع گھوٹکی سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلحے کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشنز جاری ہیں۔

سکھدیو ہمنانی نے کہا کہ سندھ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث اغوا اور ڈکیتی کی متعدد کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں، جن میں M-5 موٹر وے پر کی جانے والی کارروائی بھی شامل ہے۔

گزشتہ دو سالوں میں سندھ پولیس نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر 950 سے زائد شہریوں کو ہنی ٹریپ ہونے سے بچایا ہے، جبکہ 616 ڈاکو گرفتار اور 103 ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دوران 35 پولیس اہلکار بھی دوران ڈیوٹی شہید ہوئے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت نے پولیس کے لیے جدید اسلحہ اور گاڑیاں منگوائی ہیں جو جلد پولیس فورس کے حوالے کر دی جائیں گی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن، 616 ڈاکو گرفتار، 103 ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!