سکھر میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پولیس اہلکار عبدالستار گوپانگ کو گرفتار کر لیا۔ عبدالستار گوپانگ شکارپور پولیس لائن میں ڈیوٹی پر تعینات تھا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا۔
امن ڈائیلاگ 2025 کا کراچی میں افتتاح، عالمی بحری قیادت کا اجلاس
گرفتار ملزم کا تعلق سابق ایس ایچ او لکیدر تھانہ عباس گوپانگ سے ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک مشکوک شخص موسیٰ پیر کے قریب انور پراج اسپتال کے پاس موجود ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور عبدالستار گوپانگ کو روکا، جس کی تلاشی کے دوران دو بوتلیں شراب، نقدی اور دیگر مشکوک اشیاء برآمد ہوئیں۔
پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور سرکاری شکایت پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

