نااہلی کی داستان: ضلع ایسٹ میں اسلحہ لائسنس برانچ کا ہیڈ ایف آئی آر میں نامزد نکلا

ضلع ایسٹ میں اسلحہ لائسنس برانچ کے ہیڈ سید آصف حسین کی ایک اور کرپشن کہانی سامنے آ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، سید آصف حسین کو ایک ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ان پر اینٹی کرپشن کے کیس چل چکے ہیں، جن میں وہ گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

“جراسک ورلڈ: ری برتھ” کے ٹریلر نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی، صرف دو دن میں 18 ملین ویوز

ذرائع کے مطابق، سید آصف حسین کو ماضی میں ان کے غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا، تاہم حیران کن طور پر وہ دوبارہ اپنی ذمہ داریوں پر بحال ہو گئے اور اسلحہ لائسنس برانچ کے ہیڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ایف آئی آر میں نامزدگی اور اینٹی کرپشن کیسز کے باوجود ان کا دوبارہ اس اہم عہدے پر فائز ہونا حکومتی نظام میں موجود خامیوں کو واضح کرتا ہے۔

شہری حلقوں کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کرپشن کے مقدمات اور ماضی کی معطلی کے باوجود ایسے افراد کو دوبارہ اہم عہدوں پر تعینات کرنا کیوں ممکن ہے؟ کیا یہ گورننس کی ناکامی نہیں؟

1 1

62 / 100 SEO Score

One thought on “نااہلی کی داستان: ضلع ایسٹ میں اسلحہ لائسنس برانچ کا ہیڈ ایف آئی آر میں نامزد نکلا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!