"جراسک ورلڈ: ری برتھ” کے ٹریلر نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی، صرف دو دن میں 18 ملین ویوز

رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی نئی بلاک بسٹر فلم "جراسک ورلڈ: ری برتھ” کے ٹریلر نے ریلیز کے ساتھ ہی دھوم مچا دی ہے۔ صرف دو دن کے اندر یوٹیوب پر 18 ملین سے زائد افراد نے اسے دیکھا، اور مداح فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ: تحریک انتشار کے یومِ سیاہ کو عوام نے مسترد کر دیا، تعمیر و ترقی کا سفر جاری ہے

اسٹیون اسپلبرگ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کو 2 جولائی 2025ء کو سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ فلم کی شاندار کاسٹ میں ہالی ووڈ اسٹار اسکارلیٹ جوہانسن ایکشن ایکسپرٹ کے طور پر جلوہ گر ہوں گی، جبکہ جانتھن بیلی بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

اس فلم کی ہدایت کاری گیرتھ ایڈورڈ نے کی ہے، جبکہ اس کا اسکرین پلے مشہور لکھاری میکائل کریکٹن اور ڈیوڈ کویپ نے تحریر کیا ہے۔ فلم کو تھائی لینڈ، لندن اور کیلیفورنیا کے خوبصورت اور متاثر کن مقامات پر فلمایا گیا ہے۔

یہ سیریز 1993ء میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم "جراسک پارک” سے شروع ہوئی، جسے خود اسٹیون اسپلبرگ نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ بعد کی فلموں میں وہ ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شامل رہے اور ان کی پروڈکشن ہمیشہ مداحوں کے لیے معیاری تفریح کا ذریعہ رہی ہے۔

"جراسک ورلڈ: ری برتھ” کے شائقین امید کر رہے ہیں کہ یہ فلم سیریز میں ایک نئی روح پھونک دے گی اور انہیں دوبارہ ڈائنوسارز کی سنسنی خیز دنیا میں لے جائے گی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “"جراسک ورلڈ: ری برتھ” کے ٹریلر نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی، صرف دو دن میں 18 ملین ویوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!