لاہور کے حلقہ این اے 127 میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عوام سے وعدہ تھا کہ آپ کا بازو بن کر رہوں گا اور حلقے میں تعمیر و ترقی کے تمام وعدے پورے کیے جا رہے ہیں۔
پرنس کریم آغا خان چہارم کی وفات پر قومی سوگ، وزیر خزانہ کا آغا خان خاندان سے تعزیتی ملاقات
عطا اللہ تارڑ نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "تحریک انتشار والوں کے یومِ سیاہ کو پورے پاکستان نے مسترد کر دیا ہے۔ عوام تعمیر و ترقی کے ساتھ ہیں۔” انہوں نے کہا کہ "علیمہ خان، بشریٰ بی بی اور گنڈا پور کے آپس کے جھگڑوں سے ایسا لگتا ہے جیسے کسی ڈرامے کی سیریل چل رہی ہو۔”
وفاقی وزیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "وزیر اعظم نے ملکی معیشت کو ڈیفالٹ سے نکال کر بہتری کی طرف گامزن کیا ہے۔ ایک سال کی حکومت کے بعد ہم تعمیر و ترقی کا دن منا رہے ہیں۔”
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ "تحریک انتشار والے ملک کی ترقی کے مخالف ہیں۔ یہ شرطیں لگاتے تھے اور دعائیں کرتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ ہو جائے، مگر ان کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں۔”
انہوں نے سپہ سالار کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ملکی معیشت کی بہتری میں سپہ سالار کا بھرپور کردار رہا ہے اور آج پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین معیشتوں میں ہونا شروع ہو گیا ہے۔”
صوابی میں جلسے پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ "خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو جلسے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ کیسا الیکشن ہے جہاں ہار جاؤ تو دھاندلی کا الزام اور جیت جاؤ تو خاموشی؟”
انہوں نے چیف الیکشن کمیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ "چیف الیکشن کمیشن نیک نام شخص ہیں جن کا نام پی ٹی آئی نے خود دیا تھا۔ ان کا دھاندلی کا بیانیہ اب دفن ہو چکا ہے۔”
