واشنگٹن کے ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی ایئر لائنز کے ایک مسافر طیارے اور آرمی کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے فضا میں ٹکرانے کے بعد دونوں دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوگئے۔ اس حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ملتان ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی، مسافر کے سامان سے 6700 سمز برآمد
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے پوٹومیک سے اب تک 18 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، تاہم ابھی تک کسی بھی زندہ شخص کو نہیں نکالا جا سکا۔ حادثہ شام 5 بجکر 48 منٹ پر پیش آیا جب طیارے کی رفتار 166 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔
ایئرلائن کے مطابق طیارہ امریکن ایئر لائنز کی پرواز 5342 تھا، جس میں 60 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے، جبکہ ہیلی کاپٹر میں 3 فوجی تربیتی پرواز پر تھے۔
ریگن نیشنل ایئرپورٹ کو حادثے کے بعد بند کر دیا گیا ہے، اور پولیس کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب دریائے پوٹومیک میں متعدد ایجنسیاں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
امریکی صدر کا بیان:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حادثے کی مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں اور صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ صدر نے کہا کہ جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، انہیں عوام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
