سیاچن، دنیا کے بلند ترین میدان جنگ، جہاں انسانی بقا خود ایک چیلنج ہے، پاک فوج کے بہادر جوان مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جان لیوا حالات میں تعینات ہیں۔
21,000 فٹ کی بلندی اور منفی 40 ڈگری کی شدید سردی میں، یہ جوان اپنے بے مثال عزم و حوصلے کے ساتھ ہر لمحہ دشمن کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔
بلند ترین چوکیوں تک پہنچنے کے لیے دشوار گزار راستوں کا سامنا کرنے سے لے کر برفانی تودوں میں پھنسے زخمی ساتھیوں کو نکالنے تک، پاک فوج کے سپاہی ہر محاذ پر اپنی جرات اور قربانی کی مثال قائم کرتے ہیں۔
سیاچن کے جان لیوا ماحول میں، جہاں آکسیجن کی کمی جیسے مسائل بھی معمول ہیں، پاک فوج کے جوان اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔
یہ بلند ترین میدان جنگ پاک فوج کے جوانوں کے عزم، قربانی اور حوصلے کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔