ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر کے سامان سے ہزاروں کی تعداد میں سمز برآمد کر لیں۔
واٹر کارپوریشن ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان
ملزم کی شناخت محمد زوہیب کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق وہاڑی سے ہے۔ ملزم فلائٹ نمبر QR 618 کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان پہنچا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے سامان سے 6700 سمز برآمد ہوئیں، جو غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال ہونے کا شبہ ہے۔
ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ سمز کی مقاصد اور ممکنہ نیٹ ورک کا پتا لگایا جا سکے۔