کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے زیرِ اہتمام پیکا ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ صحافیوں نے اس بل کو آزادی اظہارِ رائے کے خلاف ایک سازش قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔
امریکی خاتون محبت کے جھانسے میں کراچی پہنچ کر بے یار و مددگار، نوجوان فرار
احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ پیکا ترمیمی بل بنیادی انسانی حقوق، میڈیا کی آزادی اور جمہوری اقدار پر کاری ضرب ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت اور رائے کا تحفظ ہر شہری کا حق ہے، اور اس بل کی منظوری سے صحافیوں اور عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پی ایف یو جے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس قانون کو واپس لے اور آزادی اظہار رائے کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ مظاہرے میں مختلف صحافی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

