پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے جوانوں نے بڑی جرات سے ناکام بنا دیا۔
کراچی: پی ایف یو جے کا پیکا ترمیمی بل کے خلاف احتجاج، آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار
دہشت گردوں نے چوکی میں گھسنے کی ناکام کوشش کے بعد بارود سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، لیکن سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دو خودکش حملہ آوروں سمیت پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
شہداء کی قربانی:
اس بہادرانہ کارروائی میں دو سپاہی مادر وطن پر قربان ہوگئے۔
نائیک طاہر خان: عمر 39 سال، تعلق ضلع ٹانک سے۔
لانس نائیک طاہر اقبال: عمر 26 سال، تعلق ضلع کرک سے۔
ترجمان پاک فوج کا بیان:
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردی کے اس گھناؤنے عمل میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
عزم کا اظہار:
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر شہداء کی قربانیاں اس عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔
