محبت کے خواب سجائے امریکی ریاست نیویارک کی 33 سالہ خاتون اونیا اینڈریو رابنسن کراچی کے 19 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان پہنچیں لیکن حقیقت کچھ اور ہی نکلی۔
قلعہ عبداللہ میں سیکیورٹی فورسز کی بہادری سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 5 دہشت گرد مارے گئے
گارڈن ویسٹ کے نوجوان نے خاتون کو محبت کا جھانسا دے کر پاکستان بلایا، لیکن ان کے والدین نے خاتون کی عمر اور حالات جاننے کے بعد تعلق کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اس صورتحال میں نوجوان خاتون کو چھوڑ کر فرار ہو گیا، اور امریکی خاتون کراچی میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئیں۔
اونیا اینڈریو رابنسن، جو پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہیں، نے 5 اکتوبر 2024 کو پاکستان کے سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دی اور 9 اکتوبر کو ایک ماہ کا ویزا حاصل کر لیا۔ اپنے شوہر سے طلاق لینے کے بعد وہ نوجوان سے ملاقات کے لیے کراچی پہنچیں، لیکن انہیں والدین کی ناراضی اور نوجوان کے فرار کا سامنا کرنا پڑا۔
اپنی بچی کچھی رقم کے ذریعے چند دن گزارنے کے بعد، خاتون اب کراچی ایئرپورٹ پر بے یار و مددگار تقریباً ایک ہفتے سے موجود ہیں۔ ان کی حالت پر انتظامیہ اور مقامی افراد کی توجہ درکار ہے تاکہ انہیں مدد فراہم کی جا سکے۔
