بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف افسر کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

اسلام آباد، 17 جنوری 2024 – بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نئے معاونین خصوصی اور ترجمانوں سے ملاقات، عوامی مسائل کے حل پر زور

اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں افواج کے درمیان تربیت، دوطرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد سمیت مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو کی گئی۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔

یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور مسلح افواج کے باہمی تعاون کو فروغ دے گا۔

57 / 100

2 thoughts on “بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف افسر کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!