ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے منشیات فروش مافیا کے خلاف سرگرمِ عمل ہو کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی قیادت میں تھانہ تیموریہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف افسر کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات
پولیس کی کارروائی بفر زون، سیون سی سٹاپ کے قریب کی گئی، جہاں ملزمان ذیشان ولد عبدالعزیز اور شہزاد ولد محمد علی کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ایک منظم گروہ کا حصہ ہیں۔
گرفتار شدہ ملزمان سے بالترتیب 06 اور 08 گرام آئس اور 120 روپے کی نقدی برآمد ہوئی۔ مزید تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزمان پہلے بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ایف آئی آر کے تحت ملزمان کے خلاف امتناع منشیات (ایمینڈمنٹ ایکٹ) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفتیش کے لیے دونوں ملزمان کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
دوسری کارروائی: اسی علاقے میں خفیہ اطلاع پر ایک اور اہم ملزم اصغر علی ولد شیر محمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم اصغر علی تھانہ تیموریہ کے مقدمہ الزام نمبر 274/20 بجرم دفعہ 420/406 کا اشتہاری ملزم تھا۔ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
