کراچی (تشکر نیوز) – وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے مقرر کردہ معاونین خصوصی اور ترجمانوں سے ملاقات کی اور ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ تقرریاں چیئرمین بلاول بھٹو کے اعتماد کا مظہر ہیں اور یہ ہماری سیاسی جدوجہد میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔
ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کی بشریٰ بی بی کی چوری پر تنقید، بانی پی ٹی آئی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا دعویٰ
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم سب ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں اور عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عوام کے مسائل حل کر کے پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
سید مراد علی شاہ نے معاونین خصوصی اور ترجمانوں سے تجاویز طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چیئرمین بلاول بھٹو کی ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے اور اپنے مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔
