کورنگی ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن میں تنازع شدت اختیار کر گیا، ٹاؤن چیئرمین گوہر خٹک پر اغوا اور تشدد کا الزام

کورنگی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور شاہ فیصل ٹاؤن کے چیئرمین کے درمیان تنازع اخلاقیات کی حدوں کو پار کر گیا۔ کورنگی ٹاؤن کے ڈائریکٹر سی سی آئی ایس حق نواز کے مطابق، شاہ فیصل ٹاؤن کے چیئرمین گوہر خٹک مسلح گارڈز اور سیاسی کارکنان کے ساتھ کورنگی ٹاؤن کی ایم اینڈ ڈی ورکشاپ میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے انہیں زدوکوب کیا۔

جناح اسپتال کے گائنی وارڈ کے باہر بے ہوش خاتون سے 27 لاکھ روپے برآمد

گوہر خٹک اور ان کے ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے حق نواز کو زبردستی اپنی گاڑی میں ڈال کر اغوا کیا، تشدد کا نشانہ بنایا، اور تین گھنٹے بعد رہا کر دیا۔ متاثرہ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران ان کی سرکاری گاڑی، ترقیاتی کاموں کی فائلیں، اور دیگر دستاویزات بھی چھین لی گئیں۔

حق نواز کا دعویٰ ہے کہ اغوا کے دوران انہیں شاہ فیصل ٹاؤن کے ایک پیٹرول پمپ پر لے جایا گیا، جہاں ان پر مختلف کاغذات پر دستخط کرنے کا دباؤ ڈالا گیا اور مار پیٹ کی گئی۔ ملزمان نے انہیں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر مجبور کیا اور دھمکی دی کہ وہ اپنے ٹاؤن چیئرمین کو پیغام دیں کہ شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے میں کورنگی ٹاؤن یا پیپلز پارٹی کے کسی فرد کو دیکھنا برداشت نہیں کریں گے۔

حق نواز نے اپنے ٹاؤن چیئرمین نعیم شیخ کو واقعے سے آگاہ کر دیا ہے اور ان کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن میں تنازع شدت اختیار کر گیا، ٹاؤن چیئرمین گوہر خٹک پر اغوا اور تشدد کا الزام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!