جناح اسپتال کے گائنی وارڈ کے باہر بے ہوش خاتون سے 27 لاکھ روپے برآمد

کراچی کے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ کے باہر ایک خاتون اچانک بے ہوش ہو گئی، جس کے پاس سے تقریباً 27 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ اسپتال کے سکیورٹی عملے نے رقم اپنی تحویل میں لے لی اور خاتون کو فوری طور پر ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

Devastating Los Angeles Fires: Hollywood Mansions Reduced to Ashes

اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی اطلاع وومن پولیس کو دی، جو تحقیقات کر رہی ہے کہ خاتون اتنی بڑی رقم لے کر اسپتال میں کیوں موجود تھی اور اسے کیا مسئلہ پیش آیا۔

جناح اسپتال کے ترجمان جہانگیر درانی کے مطابق، خاتون کی طبی امداد جاری ہے اور برآمد کی گئی رقم اور دیگر سامان وومن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ خاتون فی الحال ایمرجنسی میں زیر علاج ہے، جبکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “جناح اسپتال کے گائنی وارڈ کے باہر بے ہوش خاتون سے 27 لاکھ روپے برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!