خیبرپختونخوا کے عوام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سیاسی قیادت کے دہشت گردی کے خلاف ایک مشترکہ موقف کو سراہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردوں کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے اور اس سے صوبے اور پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔
وزیر اعلی سندھ کے سرکاری جہاز میں فیملی کے ہمراہ سفر کرنے پر افسران معطل
عوام کا ماننا ہے کہ اس اتفاق رائے سے صوبے میں امن و سکون کی فضا قائم ہوگی، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات دہشت گردی کے خاتمے کا باعث بنیں۔ عوام نے سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا جو آرمی چیف کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس اقدام کو امن کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔
خیبرپختونخوا کے عوام نے مزید کہا کہ آرمی چیف کا پشاور کا دورہ اور صوبائی حکومت کے ساتھ ملاقات نے انہیں حوصلہ دیا ہے اور یہ ایک مثبت پیش رفت ہے جس سے ذہنوں کو سکون مل رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات پاکستان کی بہتری کی طرف قدم بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔