کراچی (رپورٹ) — حکومتِ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) میں 5 فروری کو یومِ یکجہتیٔ کشمیر پورے وقار، سنجیدگی اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر بھارتی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اعادہ کیا گیا۔
ٹوکنائزیشن: شفاف اور شریعت کے مطابق مالیاتی انقلاب کی جانب ایک بڑا قدم
ڈائریکٹر جنرل SBCA مزمل حسین ہالیپوٹو کی ہدایات پر اتھارٹی کے تمام ضلعی دفاتر میں قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا اور کشمیری شہداء کے ایصالِ ثواب، کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ یومِ کشمیر کے موقع پر کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جس میں افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزمل حسین ہالیپوٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنے جائز حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اور عالمی برادری کی سنجیدہ توجہ اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلۂ کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈائریکٹر جنرل SBCA نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یومِ کشمیر مظلوم کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کے جائز حق کے لیے آواز بلند کرنے کا دن ہے۔
