کرنٹ سے جاں بحق کمسن کے والدین کو 2 کروڑ ادا کرنے کا حکم، عدالت کا بڑا فیصلہ

تشکر نیوز – کراچی: سینئر سول جج کراچی شرقی کی عدالت نے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے 8 سالہ اذہان کے کیس میں بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ چھ سال کے طویل قانونی عمل کے بعد عدالت نے کے الیکٹرک کو اذہان کے والدین کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری

2017 میں ماڈل کالونی کے علاقے میں ہونے والے افسوسناک واقعے میں اذہان شدید بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ متاثرہ بچے کے والدین کی جانب سے وکیل عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ وکیل نے کہا کہ کے الیکٹرک گارڈ وائر نصب کرنے میں ناکام رہی، جس سے بچے کی موت واقع ہوئی۔

کے الیکٹرک نے اپنی صفائی میں کہا کہ حادثہ کے ایم سی کے پول پر پیش آیا، لیکن بجلی کی فراہمی ان کے ذمے ہے۔ مزید یہ کہ بارش کے دوران شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی آگاہی مہم چلائی گئی تھی، اس کے باوجود بچے کا باہر نکلنا ان کے گھر والوں کی غفلت ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 23 جولائی 2017 کو پیش آیا تھا اور لواحقین کی جانب سے اسی سال کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد متاثرہ خاندان کو کچھ سکون ملا ہے، تاہم یہ فیصلہ عوامی بجلی کمپنیوں کی ذمہ داریوں پر سوالیہ نشان بھی کھڑا کرتا ہے۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “کرنٹ سے جاں بحق کمسن کے والدین کو 2 کروڑ ادا کرنے کا حکم، عدالت کا بڑا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!