گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تیاریاں، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس

تشکر نیوز: وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے حوالے سے تفصیلی منصوبہ بندی کی گئی۔

کرنٹ سے جاں بحق کمسن کے والدین کو 2 کروڑ ادا کرنے کا حکم، عدالت کا بڑا فیصلہ

اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، سینئر نائب صدر راجہ رزاق، نائب صدر امان اللہ مسعود، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز محمد آصف خان، شکیل چوہدری اور صدر لیڈیز ونگ ڈاکٹر شاہدہ رحمانی سمیت دیگر اہم عہدیداران نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں، پیپلز لائرز فورم، پیپلز لیبر بیورو، پیپلز ڈاکٹرز فورم، پیپلز اقلیتی فورم، پیپلز یوتھ، پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن، اور دیگر ذیلی تنظیموں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کا آغاز شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، اور دیگر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔

سعید غنی نے کہا کہ اس سال کراچی سے ہزاروں کارکنان 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش پہنچ کر اپنی شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

کارکنان کے زیادہ تر قافلے 26 دسمبر کو کراچی سے روانہ ہوں گے۔

25 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کراچی کے تحت ایک کیمپ قائم کیا جائے گا، جہاں عہدیداران و کارکنان قیام کریں گے۔

تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کی سربراہی میں قافلے روانہ ہوں گے۔

کرنٹ سے جاں بحق کمسن کے والدین کو 2 کروڑ ادا کرنے کا حکم، عدالت کا بڑا فیصلہ

جاوید ناگوری نے کہا کہ تمام قافلوں کے قائدین پنڈال میں موجود رہیں گے اور جلسے کے اختتام تک کارکنان کے ساتھ رہیں گے۔

One thought on “گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تیاریاں، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!