وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ملیر ایکسپریس وے کا دورہ، کام کی تکمیل کے لئے ہدایات جاری

تشکر نیوز، کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج صبح ملیر ایکسپریس وے کا دورہ کیا اور جام صادق برج سے شاہ فیصل تک کے حصے کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے متعلقہ انجینئر خالد منصور کو ہدایت کی کہ وہ دسمبر کے آخر تک کام مکمل کرلیں۔

کراچی: کورنگی ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی بڑی کارروائی، تیس لاکھ روپے مالیت کی شراب برآمد

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی، ڈی ایم سی اور ڈی آئی جی کو شاہ فیصل انٹر سیکشن کے ساتھ تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے شاہ فیصل انٹر سیکشن سے جناح ٹرمینل تک صرف 15 منٹ میں پہنچا جا سکے گا، جو شہریوں کے لیے ایک اہم سہولت ہوگی۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ شاہ فیصل انٹر سیکشن سے ایئرپورٹ تک تمام غیر قانونی تجاوزات کو ختم کیا جائے گا اور اس ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل اور چنچی کے چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے تمام ہیوی ٹریفک کے لئے ملیر ایکسپریس وے پر سیکورٹی چیک پوسٹ قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ وہ جلد رات کے وقت دوبارہ اس منصوبے کا دورہ کریں گے اور ملیر ایکسپریس وے کی روڈ لائٹس کے چالو ہونے کی ہدایت بھی کی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کا پہلا پورشن شاہ فیصل، ایئرپورٹ، شاہراہ فیصل اور نیشنل ہائی وے تک بہترین روڈ بنے گا۔ افتتاح کے بعد، شاہ فیصل سے کاٹھور تک کام کو مزید تیز کیا جائے گا۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!