تشکر نیوز، کراچی: عوامی مرکز پاسپورٹ آفس اور نادرا سنٹر ڈیفنس کے حالات میں بہتری آ گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ان مراکز کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے۔
کراچی: کورنگی ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی بڑی کارروائی، تیس لاکھ روپے مالیت کی شراب برآمد
محسن نقوی نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز کے اجراء کے عمل کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور موقع پر موجود شہریوں نے نظام کو بہتر اور اطمینان بخش قرار دیا۔ شہریوں نے کہا کہ اب گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑتا، بلکہ چند منٹوں میں کام مکمل ہو جاتا ہے۔
وفاقی وزیر نے موقع پر ہی بعض شہریوں کے شناختی کارڈ کے مسائل حل کرنے کے احکامات دیے اور پاسپورٹ اور نادرا سنٹر کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔
محسن نقوی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ شہریوں کو پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات مقررہ مدت کے اندر فراہم کی جائیں گی اور نظام میں مزید بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے نادرا سنٹر ڈیفنس میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے بھی احکامات جاری کیے۔
کراچی کے شہریوں نے اس نئے نظام کو خوش آئند قرار دیا اور وفاقی وزیرداخلہ کا شکریہ ادا کیا۔