سندھ بلوچستان بارڈر پر رینجرز اور کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد

پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹمز حکام کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آپریشنز جاری ہیں۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر سندھ بلوچستان بارڈر پر حب چیک پوسٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کی گئیں۔

اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار تین کم عمر ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

ترجمان رینجرز کے مطابق، اسمگل شدہ سامان میں ایرانی ڈیزل، انڈین گٹکا، ایرانی کپڑا، ٹائرز، چھالیہ، سگریٹ، خشک دودھ، کوکنگ آئل، چاکلیٹ، ٹافیاں، چائنہ نمک، روزمرہ استعمال کا سامان اور مختلف اشیائے خورد و نوش شامل ہیں۔ ملزمان نے یہ سامان بسوں اور ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ برآمد شدہ سامان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اسمگلنگ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کی معلومات فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کریں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

 

 

63 / 100

One thought on “سندھ بلوچستان بارڈر پر رینجرز اور کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!