کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آفس سے بڑے پیمانے پر تبادلے، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں وسیع رد و بدل

کراچی میں عالمی عام تعطیل کے روز چیف سیکریٹری سندھ آفس کی جانب سے اہم انتظامی فیصلے کرتے ہوئے سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ چھٹی کے دن ہونے والے ان فیصلوں کو سرکاری حلقوں میں اہم انتظامی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

کراچی: ایس آئی یو / سی آئی اے کی بڑی کارروائی، گٹکا و ماوا فیکٹری پر چھاپہ، 9 ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق جمیل احمد اواضی کو ماحولیات سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایگزیکٹو) اینٹی کرپشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ عدیل احمد نے کورنگی سے کیماڑی کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے جبکہ محمد عمر فاروق کو ساؤتھ کے ساتھ ویسٹ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔

اسی طرح آصف علی چانڈیو کو ملیر میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سید حیدر قادری کو ملیر سے ہٹا کر سروسز ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

دیگر تبادلوں میں شفایت علی مرزا کو حیدرآباد سے ٹنڈو محمد خان ٹرانسفر کیا گیا ہے، جبکہ ذوالفقار علی چاچر کو ٹنڈو محمد خان سے ہٹا کر سروسز ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید برآں اسد علی کوری کو سانگھڑ میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ عبدالواحد چنہ کو ویسٹ اور کیماڑی سے ہٹا کر سروسز ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

گریڈ 18 کے سلیم اللہ میمن کو قمبر شہدادکوٹ سے حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 کے زید عباس کو شکارپور کے ساتھ قمبر شہدادکوٹ کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تمام فیصلے انتظامی بہتری اور کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، تاہم بڑے پیمانے پر ایک ہی دن میں تبادلوں نے بیوروکریسی میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!