کراچی: نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا جواء و سٹہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 25 ملزمان گرفتار

کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں غیر قانونی قمار بازی کے خلاف نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 25 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 3 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کراچی: ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی بڑی کارروائیاں، ایک ہفتے میں 154 ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر پولیس نے یہ کارروائی کچی آبادی خمسہ گوٹھ سیکٹر 5-F نیو کراچی میں واقع عادل پکوان کے قریب کی، جہاں جواء اور سٹہ مافیا سرگرم تھا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان میں ظہور عبدالواحد، وکیل، کامران، اشفاق، عبدالرشید، محمد رشید، عبدالحکیم، محمد نعمان، او جی، علی رضا، محمد زبیر، عنصر، ارسلان، رفیق، انیل احمد، ظہیر، محمد سجاد، دلاور، راشد، محمد عظیم، محمد رفیق، صادق، شوکت، گلبہار علی اور عاشق حسین شامل ہیں۔

فرار ہونے والے ملزمان میں مزمل اور ریاض عرف راجو سمیت دیگر افراد شامل ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے سٹے کی پرچیاں اور نقدی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔

ترجمان کے مطابق تمام گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 242/2026 دفعہ 5/5A قمار بازی ایکٹ کے تحت تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

One thought on “کراچی: نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا جواء و سٹہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 25 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!