اے این ایف کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 11 مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 712.938 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں، جن کی مالیت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

سندھ بلوچستان بارڈر پر رینجرز اور کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں:
اے این ایف نے اٹک میں ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سے 19 گرام آئس برآمد کی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

دیگر کارروائیاں:

کراچی: انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 3 کلو آئس برآمد۔

اسلام آباد: کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل میں 970 گرام آئس برآمد۔

لاہور: کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل میں لیڈیز بیگ سے 199 گرام ہیروئن برآمد۔

چمن: غیر آباد علاقے سے چھپائی گئی 500 کلو چرس برآمد۔

قصور: چونیاں بائی پاس پر فیکٹری کے قریب گاڑی سے 80.4 کلو چرس اور 45.6 کلو افیون برآمد، ملزم گرفتار۔

کوئٹہ: کچلاک بائی پاس کے قریب سے 38 کلو ہیروئن برآمد۔

خانیوال: شامکوٹ موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 36 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

کوہاٹ: درہ آدم خیل سے 6 کلو چرس برآمد۔

مانسہرہ: کے کے ایچ روڈ کے قریب گاڑی سے 1.8 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی: جی ٹی روڈ پر کارروائی میں ملزم سے 950 گرام آئس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

109191fe a4ff 4b83 8f9a 6105254da6e5 63d1b3f9 dda0 4d13 8dfb f04d87a1ee4e b5d618fd 1d47 4e89 915d da480c33d59f 65faf642 bc9a 41fe b8bf 34e303211a0e 405f168e 06df 43d6 b651 855e9422d934 f495e89f dc61 4e1e 8985 1ef02652e338 1f371da7 8257 431d 93ae ec3f7d8ebbcd 3e86cdf9 7872 4b83 b12b 0d2cbccf6d90 87a58c9c b89f 4e79 90b2 9a2b3bd87ae3 3e2ac459 4ac1 4938 911d 190a097230f8 ad73fb10 85d6 419c 9e3c e722da001db0 1ecc380d aef3 44e0 8914 7675724a95a1

67 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!