کراچی (22 اپریل 2026): انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ایونٹ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان میں منعقد ہوگا۔ مینز ایونٹ میں 9 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
انرجی سیکیورٹی ترجیح، برقی ٹرانسپورٹ کے فروغ کی ہدایت
شیڈول کے مطابق پول اے میں بھارت، کوریا، جاپان، چائنیز تائپے اور قازقستان شامل ہیں، جبکہ پول بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلادیش اور چین کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق قومی انڈر 18 ٹیم اپنا پہلا میچ 30 مئی کو چین کے خلاف کھیلے گی۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی تیاریوں کے لیے ملک بھر میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا تھا تاکہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا سکے۔
پاکستان ٹیم ایونٹ میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرے گی اور نوجوان کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے۔
