کمشنر کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک کا ٹریفک نظام بہتر بنانے کے لیے شہر کا دورہ

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مصروف شاہراہوں اور انٹرسیکشنز پر ٹریفک دباؤ کا جائزہ لیا اور مسائل کے فوری حل کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔

ہندوستان میں مسلمانوں پر مظالم، خواجہ غریب نواز کے مزار پر میلی نظر رکھنے والوں کو انتباہ

کمشنر کراچی کو ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو، ڈپٹی کمشنر شرقی شہزاد عباسی، اور ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم نے اپنے متعلقہ اضلاع میں ٹریفک کے مسائل اور ان کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر کراچی نے شہر کے اندر موجود انٹر سٹی بس اسٹینڈز ختم کرنے اور بکنگ دفاتر بند کرنے کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔ لیاقت آباد دس نمبر پر بے ترتیب کھڑی مزدا گاڑیوں اور رکشوں کی بے ہنگم پارکنگ پر نوٹس لیتے ہوئے، کمشنر نے حکم دیا کہ ان علاقوں میں نظم و ضبط کے تحت رکشوں کی پارکنگ کو یقینی بنایا جائے۔

سہراب گوٹھ اور الکرم اسکوائر میں کھلے ہوئے انٹر سٹی بس بکنگ دفاتر پر بھی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ان کے خلاف مؤثر کارروائی کریں۔

 

 

کمشنر کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کو شہر بھر میں رکشوں اور بسوں کے لیے مخصوص اسٹاپس مقرر کرنے کا حکم دیا تاکہ ٹریفک کے نظام میں بہتری لائی جا سکے۔

65 / 100

One thought on “کمشنر کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک کا ٹریفک نظام بہتر بنانے کے لیے شہر کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!