کراچی، 12 فروری 2026: ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے SITE سپر ہائی وے ایسوسیشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کراچی کے سیکریٹریٹ میں منعقد اجلاس میں شرکت کی، جس کا مقصد صنعتی علاقوں میں امن و امان، فیکٹری مالکان کے تحفظ اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا تھا۔
کے-الیکٹرک کا شہر بھر میں سہولت کیمپس اور کھلی کچہریاں، ریکوری مہم جاری
اجلاس میں ایسوسیشن کے صدر مسعود پرویز، شہنشاہ عالم اور دیگر معزز اراکین نے شرکت کی اور صنعتی علاقوں میں اسٹریٹ کرائم، بھتہ خوری، بلیک میلنگ، غیر قانونی انکروچمنٹ، لینڈ گریبنگ، غیر قانونی پتھارے، ہوٹلز، کیبنز اور ٹریفک جام کے مسائل پر خصوصی توجہ دی گئی۔
صدر مسعود پرویز نے کہا کہ پیٹرولنگ بڑھائی جائے اور گرفتار ملزمان کو کیفکردار تک پہنچایا جائے تاکہ صنعتکار بلا خوف اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ شہنشاہ عالم نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات اور ٹریفک مسائل پر فوری اقدامات ضروری ہیں۔
ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری مالکان کو ہراساں کرنا، ناجائز مطالبات منوانا اور بھتہ خوری کے معاملات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ فیکٹری مالکان کی شکایات کا فوری ازالہ اور شر پسند عناصر کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔
اجلاس کے اختتام پر ایسوسیشن کے عہدیداران نے ڈی آئی جی ایسٹ زون و دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا اور تعارفی شیٹ و گلدستے پیش کیے۔

