کے-الیکٹرک کا شہر بھر میں سہولت کیمپس اور کھلی کچہریاں، ریکوری مہم جاری

کراچی، 12 فروری 2026: کے-الیکٹرک نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھ سہولت کیمپس اور کھلی کچہریاں منعقد کیں، جن میں 2,400 سے زائد صارفین نے شرکت کی۔ ان کیمپس کے ذریعے تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کے واجبات کی وصولی ممکن بنائی گئی۔

کراچی کی ترقیاتی اسکیموں پر اعلیٰ سطحی اجلاس، 173 شاہراہوں کی تعمیر و بحالی کا فیصلہ

کیس کیمپس نارتھ کراچی، سرجانی، بن قاسم، زمزمہ، نیو کراچی اور شاہ فیصل میں منعقد کی گئیں، جہاں صارفین کو بلوں سے متعلق شکایات، میٹر امور اور کنکشن کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے موقع پر رہنمائی فراہم کی گئی۔

رواں مالی سال کے دوران کے-الیکٹرک نے 100 سے زائد سہولت کیمپس منعقد کیے ہیں، جس کا مقصد خدمات کو مقامی سطح تک پہنچانا اور صارفین کو اپنے بقایا جات کی ادائیگی اور مسائل کے حل کے لیے آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کے ترجمان عمران رانا نے کہا، "سہولت کیمپس صارفین کو ان کے اپنے علاقوں میں بنیادی خدمات تک رسائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور کے-الیکٹرک اور صارفین کے درمیان باوثوق تعلقات قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا، "کے-الیکٹرک ریکوری کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی اور صارفین کو واجبات کی ادائیگی میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔”

67 / 100 SEO Score

One thought on “کے-الیکٹرک کا شہر بھر میں سہولت کیمپس اور کھلی کچہریاں، ریکوری مہم جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!