اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کراچی میں منظم بھتہ خوروں کے خلاف ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے فراز نامی ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، جب وہ ایک دکاندار سے بھتے کی مد میں 1 لاکھ روپے وصول کر رہا تھا۔ کراچی کے مختلف علاقوں، خاص طور پر مشہور بریانی شاپس کو ملائیشیا سے دھمکیاں دی جارہی تھیں، جس کے خلاف متعدد درخواستیں مختلف تھانوں میں درج کی گئی تھیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب: عالمی کاروباری روابط اور برآمدات کے فروغ پر زور
ایس آئی یو کی تکنیکی بنیادوں پر کی گئی اس کارروائی کے دوران ملزم فراز نے حیرت انگیز انکشافات کیے۔ اس کے مطابق، وہ ملائیشیا میں مقیم بھتہ گینگ کی لیڈر صبوری اور اس کے شوہر حماد کے لیے کام کرتا ہے، جو رشتے میں فراز کی بہن اور بہنوئی ہیں۔
ملزمان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ کراچی میں موجود گینگ کے کارندے پہلے دکانوں، بالخصوص بریانی شاپس کی ریکی کرتے اور ان کی اندرونی و بیرونی ویڈیوز بنا کر ملائیشیا میں موجود صبوری اور حماد کو بھیج دیتے۔ اس کے بعد بھتہ خور گینگ کے سرغنہ مذکورہ دکانداروں کو ان کی دکانوں کی ویڈیوز بھیج کر بھتہ وصول کرنے کی کوشش کرتے تھے۔