کراچی — پولیس نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور دیگر کارکنان کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پریس کانفرنس کے دوران حراست میں لے لیا۔
مرکز جامعہ نور القران کراچی میں سالانہ ختمِ بخاری، دستارِ فضیلت اور عظمتِ قرآن کانفرنس کا انعقاد
اطلاعات کے مطابق پولیس نے پریس کانفرنس کے مقام پر موجود جماعت اسلامی کے کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس موقع پر محمد فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں ہونے والے ظلم و ستم کو اجاگر کرنے کے لیے یہاں موجود ہے اور الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے پریس کانفرنس کا حق رکھتی ہے۔
محمد فاروق نے مزید کہا کہ یہ “بادشاہ سلامت کا گھر نہیں” اور پریس کانفرنس کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا بھی دیا جائے گا اور پریس کانفرنس بھی ہوگی۔