خیرپور کے کچے میں نجات مہران آپریشن کی بڑی کامیابی، مطلوب ڈاکو رب رکہیو ناریجو کا سرینڈر

خیرپور — سندھ پولیس کے زیر قیادت نجات مہران آپریشن میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جس میں انتہائی مطلوب اور انعام یافتہ ڈاکو رب رکہیو ناریجو نے قانون کے سامنے سرینڈر کر دیا۔

سندھ ٹیچرز ڈولپمنٹ اتھارٹی کا “سندھ ٹیچرز ہیلپ لائن” باقاعدہ آغاز، اساتذہ کی رہنمائی کے لیے وقف

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور پوری پولیس ٹیم کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کا سرینڈر کرنا سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی سرینڈر پالیسی اور ان کے واضح پیغام کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی مؤثر حکمت عملی اور جراتمندانہ اقدامات کے باعث کچے کے جرائم پیشہ عناصر پسپا ہو رہے ہیں، اور نجات مہران آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے کچا اب محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ سندھ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے دیگر جرائم پیشہ عناصر کو ہتھیار ڈال کر قانون کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ دیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے پولیس جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور امن کے قیام تک آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو ناقابل فراموش قرار دیا۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!