کراچی — سندھ ٹیچرز ڈولپمنٹ اتھارٹی (اسٹیڈا) نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر قائم کردہ “سندھ ٹیچرز ہیلپ لائن” کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
کراچی: عوامی تھیٹر فیسٹیول کے 16ویں روز یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈرامہ “دخترِ کشمیر” پیش
ہیلپ لائن کے پہلے سیشن میں اساتذہ نے اپنے سوالات، مسائل اور تجاویز پیش کیں، جن کا جائزہ رکن سندھ اسمبلی اور اسٹیڈا بورڈ کی ممبر تنزیلہ ام حبیبہ نے لیا اور متعلقہ جوابات فراہم کیے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیڈا رسول بخش شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ہیلپ لائن کے پہلے سیشن کے دوران 25 فون کالز موصول ہوئیں، اور سیشن کا دورانیہ دوپہر 12 سے 2 بجے تک رہا۔ اسٹیڈا کے مطابق اساتذہ ہیلپ لائن کے ذریعے ٹیچرز ایجوکیشن، ٹیچنگ لائسنس، اور تربیتی پروگرامز کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
اساتذہ کے مسائل اور تجاویز کو باقائدہ نوٹ کیا گیا اور اسے مستقبل میں اسٹیڈا بورڈ اجلاس میں کارروائی کے لیے پیش کیا جائے گا تاکہ تعلیمی عملے کی رہنمائی اور بہتری کے اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔