شہدائے پاکستان کو سلام

وطن کی محبت میں جان نچھاور کرنا پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کی پہچان ہے، اور یہ وہی قربانیاں ہیں جنہوں نے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کیا ہے۔ پاک فوج کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیشہ کے لیے ملک کا پرچم سربلند رکھا، اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ماڈل کالونی میں پولیس مقابلہ: اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

سپاہی محمد ثقلین ان عظیم شہداء میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی جان وطن عزیز پر قربان کی۔ 25 اور 26 اگست 2024 کی درمیانی شب کو بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے سپاہی محمد ثقلین نے بہادری سے وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ ان کا تعلق سرگودھا سے تھا اور وہ ایک نڈر سپاہی تھے۔ انہوں نے اپنے پیچھے والد، بیوہ اور بچوں کو سوگوار چھوڑا۔

شہید سپاہی محمد ثقلین کے والد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو بچپن سے ہی فوج میں بھرتی ہونے کا شوق تھا، اور وہ ہمیشہ ملکی دفاع کے لیے تیار رہتا تھا۔ انہوں نے کہا، "بیٹے کی شہادت کی خبر سنتے ہی میں نے شکرانے کے نفل ادا کیے اور اس کے لیے جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔ مجھے اپنے بیٹے کے شہید ہونے پر دکھ ہے، مگر فخر ہے کہ وہ وطن کے لیے شہید ہوا اور ہمیشہ کے لیے زندہ رہے گا۔”

شہید کے بھائی نے بتایا کہ انہیں اپنے بھائی کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے، وہ ہمیشہ خاندان کا خیال رکھتے تھے اور سب کو اچھی صلاح دیتے تھے۔ "ہمیں ان کی شہادت کا دکھ ہے، لیکن خوشی ہے کہ اللہ نے انہیں شہادت کا عظیم رتبہ عطا کیا۔”

شہید محمد ثقلین کے بیٹے نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا، "میرے بابا کی خواہش تھی کہ میں بڑا ہو کر فوج میں بھرتی ہوں اور ان کی طرح ملک کی خدمت کروں۔ وہ ہم سے بہت محبت کرتے تھے اور ہمیشہ ہماری خواہشات پوری کرتے تھے۔”

 

 

سپاہی محمد ثقلین کی عظیم قربانی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے، اور ان کا نام ہمیشہ تاریخ کے سنہرے صفحات میں روشن رہے گا۔ ان جیسے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں پاکستان کی حفاظت کی ضمانت ہیں، اور قوم ان کی بے مثال بہادری کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

57 / 100

One thought on “شہدائے پاکستان کو سلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!