حیدرآباد میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کامیاب کارروائی، 6 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے انسپکٹر وزیر لاکھو کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ ایکسائز حکام کے مطابق، کارروائی کے دوران ملزم رفیق ولد علی اکبر سولنگی کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم جمن سولنگی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شہدائے پاکستان کو سلام

گرفتار ملزم کے قبضے سے 6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق، دونوں ملزمان کا تعلق وارڈ 12، سولنگی محلہ سعید آباد سے ہے۔ پولیس فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “حیدرآباد میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کامیاب کارروائی، 6 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!