ماڈل کالونی میں پولیس مقابلہ: اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کالونی تھانے کی حدود نشتر آباد کے علاقے بوستان رضا کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزم طلحہ ولد عتیق صبح سویرے اسکول، کالج اور دفتر جانے والے شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کر رہا تھا۔

سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس، کمیشن کے فیصلوں کے برخلاف وینچنگ اور ہیلتھ ٹیکس ٹینڈرز پر گڈاپ ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری

ترجمان پولیس کے مطابق، دو موٹرسائیکل سوار ملزمان علاقے میں ڈکیتی کی نیت سے گھوم رہے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے حکمت عملی سے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ دوسرے ملزم بھٹی ولد نامعلوم موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔

 

 

گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد اسٹریٹ کرائم وارداتوں کا انکشاف کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 30 بور کا پستول، ایمونیشن، ایک موبائل فون اور پرس برآمد کرلیا۔ ملزم کے خلاف سندھ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

58 / 100

One thought on “ماڈل کالونی میں پولیس مقابلہ: اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!