...

کراچی میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، زائد المعیاد اور ممنوعہ ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی، 19 اکتوبر 2024: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اسٹیٹ بینک سرکل نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ، غیر معیاری، اور زائد المعیاد ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر غیر قانونی ادویات کی تیاری اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پاک بحریہ کے سربراہ کا نیدرلینڈز کا دورہ، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال اور نیول کمانڈرز سے اہم ملاقاتیں

خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ کراچی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سے ملزم شہزاد آفتاب کو حراست میں لیا گیا۔ چھاپے کے دوران ممنوعہ اور زائد المعیاد ادویات کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

برآمد شدہ ادویات میں ملٹی وٹامن سپلیمنٹس، سکن کنڈیشنرز، اور اینٹی بائیوٹکس شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزم شہزاد آفتاب زائد المعیاد ادویات خرید کر ان کی تاریخ تبدیل کرکے دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔

 

 

چھاپے کے دوران گودام کو سیل کر دیا گیا، جبکہ برآمد شدہ ادویات کے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھیج دیے گئے ہیں تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکے۔

63 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.