ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی میں طالبات و فیکلٹی سے خصوصی نشست، قومی سلامتی پر تفصیلی گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی (LCWU) میں طالبات اور فیکلٹی کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں وطنِ عزیز کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی بیکن ہاؤس پوٹھوہار کیمپس میں طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست، ہائبرڈ وارفیئر اور سوشل میڈیا کے کردار پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے گفتگو کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال، ہائبرڈ وارفیئر اور ریاستی بیانیے کے حوالے سے اہم نکات واضح کیے اور کہا کہ قومی استحکام کے لیے نوجوانوں کا باخبر اور ذمہ دار کردار ناگزیر ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کا فرمان "ایمان، اتحاد اور تنظیم” آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی افواج پر مکمل اعتماد ہونا چاہیے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات قومی مفاد میں ہوتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بھارت کی مبینہ پراکسیز ’’فتنہ الخوارج‘‘ اور ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے تناظر میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر اور مکمل عمل درآمد کو ناگزیر قرار دیا۔

نشست کے دوران طالبات نے بلا روک ٹوک سوالات کیے، جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے مدلل اور حقائق پر مبنی جوابات دیے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ساتھ اس نوعیت کے مکالمے قومی سلامتی کے تحفظ اور شعور کی بیداری کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

تقریب کے اختتام پر طالبات نے افواجِ پاکستان کو ’’معرکۂ حق‘‘ میں کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی میں طالبات و فیکلٹی سے خصوصی نشست، قومی سلامتی پر تفصیلی گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!