نارتھ کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین بھتہ خور و ٹارگٹ کلرز گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر نارتھ کراچی میں محمد علی شاہ قبرستان کے قریب بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی میں طالبات و فیکلٹی سے خصوصی نشست، قومی سلامتی پر تفصیلی گفتگو

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی ہو گئے جبکہ ایک کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد کامران عرف کمو اور محمد ناصر عرف نلی کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا، جبکہ مدثر عرف قادری عرف ملا کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد کامران عرف کمو اور محمد ناصر عرف نلی ماضی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان نے 26 جنوری 2026 کو سرجانی ٹاؤن کے ایک رہائشی کو بھتہ کی پرچی اور 9 ایم ایم پستول کی گولی ارسال کی تھی اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں دھمکی آمیز فون کالز بھی کرتے رہے۔ ملزمان نیو کراچی میں نجی بلڈرز، مقامی دکانداروں اور دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصولی کے علاوہ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مدثر عرف قادری عرف ملا رانچھور لین کے علاقے میں نجی بلڈرز اور مقامی مارکیٹوں سے بھتہ وصول کرنے میں سرگرم تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ محمد کامران اور محمد ناصر عادی مجرم ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ تینوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز اور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن یا مددگار واٹس ایپ نمبر پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “نارتھ کراچی میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین بھتہ خور و ٹارگٹ کلرز گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!