ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، مرکزی ملزم گرفتار

تشکر نیوز: ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف جاری کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز مہر کی نگرانی میں آئی آئی چندریگر روڈ اور خیابانِ سحر، ڈی ایچ اے میں اہم چھاپے مارے گئے، جس کے دوران حوالہ ہنڈی کے ایک بڑے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔

سانحہ کارساز: دہشتگردی کے خلاف عزم، جمہوریت کی بقا کے لیے پیپلز پارٹی کی قربانیاں لازوال ہیں، سعید غنی

کارروائی کے دوران آفتاب خواجہ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا، جو اپنی ٹریول ایجنسی کی آڑ میں غیر قانونی طریقے سے یو اے ای درہم کی فروخت میں ملوث تھا۔ آفتاب خواجہ کی نشاندہی پر مرکزی ملزم تنویر احمد کو بھی خیابانِ سحر سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان کے موبائل فونز سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کی فروخت کے ناقابلِ تردید شواہد برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی، جن میں:

  • 1 کروڑ 6 لاکھ پاکستانی روپے (حوالہ ہنڈی کے ذریعے دبئی سے موصول ہونے والی رقم)
  • 13،600 امریکی ڈالر
  • 23،980 یو اے ای درہم
  • 420 برطانوی پاؤنڈ
  • 480 یورو
  • 300 ترکیہ لیرا
  • 300 تھائی بھات شامل ہیں۔

ملزمان ایف آئی اے حکام کو حوالہ ہنڈی کے ذریعے غیر قانونی لین دین اور برآمد شدہ بھاری رقم کے متعلق کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

حوالہ ہنڈی کے اس نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے غیر قانونی کرنسی کی اسمگلنگ اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف ایف آئی اے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، مرکزی ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!