تشکر نیوز: وزیر بلدیات سندھ اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو پیش آنے والا سانحہ کارساز دنیا بھر میں دہشت گردی کے بڑےچیف آف نیول اسٹاف کا اٹلی کا دورہ: ٹرانس ریجنل سی پاور سمپوزیم میں زیر آب وسائل کے تحفظ پر زور واقعات میں سے ایک تھا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بات شہیدوں کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی، اور آئینی ترامیم سب کی مشاورت سے ہی ممکن ہوں گی، کوئی جماعت اکیلے فیصلہ نہیں کرے گی۔ اگر بانی پی ٹی آئی سیاسی اور جمہوری طرزِ عمل اپنائیں تو ملک کے مسائل چند ہفتوں میں حل ہو سکتے ہیں۔
یہ باتیں انہوں نے اعظم بستی قبرستان میں سانحہ کارساز کے شہداء کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سید نجمی عالم، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
سعید غنی نے کہا کہ سانحہ کارساز میں شہید ہونے والے کارکنان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس دن ہمارے 170 سے زائد کارکن شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے، اور ان قربانیوں کا ذکر پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کی تاریخ لکھتے وقت ہمیشہ شامل رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سانحہ کے وقت کارکنان نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور دھماکوں کے باوجود بی بی کے ٹرک کو محفوظ بنانے کے لیے وہیں موجود رہے۔ یہ واقعہ کارکنوں کی بے نظیر بھٹو سے گہری محبت اور وفاداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا اور دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں اور ہم نے اپنے قائدین اور کارکنان کی لاشیں اٹھائی ہیں۔ اس ملک میں پیپلز پارٹی جیسی کوئی جماعت نہیں جس نے جمہوریت کی بحالی کے لیے اتنی بڑی تعداد میں قربانیاں دی ہوں۔
آئینی ترامیم پر بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آئین میں تبدیلی کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے، اور یہ کام کسی ایک جماعت کی مرضی سے نہیں ہوگا بلکہ سب کی مشاورت سے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی تضادات کا شکار ہے اور اس میں واضح گروپ بندی ہوچکی ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو ملک کے مسائل کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا غیر سیاسی رویہ ملک میں بحرانوں کا سبب بنا ہے۔ عمران خان نے جمہوری طریقہ اپنانے کے بجائے سازشیں کیں تاکہ حکومت اور ملک کو نقصان پہنچایا جائے۔
سعید غنی نے کہا کہ اگر عمران خان سیاسی اور جمہوری رویہ اپنائیں تو ملک کے موجودہ مسائل چند ہفتوں میں حل ہو سکتے ہیں۔
