شعبہ تفتیش سندھ میں اصلاحات: آئی جی سندھ کی ہدایات پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم پروگرام

تشکر نیوز:  انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ، غلام نبی میمن نے شعبہ تفتیش سندھ کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی، جس کا مقصد "شعبہ تفتیش میں اصلاحات اور آئی جی سندھ کی ہدایات پر عمل درآمد” تھا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی، جاوید عالم اوڈھو اور کراچی کے زونل و تمام انویسٹی گیشن افسران و اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔

سندھ پولیس میں باڈی وارن کیمروں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس: آئی جی سندھ کی زیرصدارت اہم فیصلے

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے آئی جی سندھ کو کراچی پولیس کے نئے شعبے "فشل ریکاگنیشن برانچ” کی تفصیلات پیش کیں۔ ڈی آئی جی انوسٹیگیشن نے کرائم سین یونٹ کے حوالے سے بھی مکمل بریفنگ دی اور ان شعبوں کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے بتایا کہ انویسٹی گیشن افسران کے لیے ایک اضافی بنیادی تنخواہ یکم اکتوبر سے فعال کر دی گئی ہے۔ اسی طرح، ڈی ایس پیز و ایس آئی اوز کے لیے بھی براہ راست فنڈنگ کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے۔

 

 

ان احسن اقدامات کا مقصد شعبہ تفتیش کی استعداد کار اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے کہا کہ شعبہ تفتیش میں بہتری سے عام لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا اور انصاف کی فراہمی کے عمل میں بہتری آئے گی۔ یہ اقدامات عوامی اعتماد کو بڑھانے اور پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

66 / 100

One thought on “شعبہ تفتیش سندھ میں اصلاحات: آئی جی سندھ کی ہدایات پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم پروگرام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!