چیف سیکریٹری سندھ و کمشنر کراچی کا بڑا فیصلہ — آرام باغ میں تجاوزات و پارکنگ مافیا کے خلاف سخت آپریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — چیف سیکریٹری سندھ اور کمشنر کراچی نے اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے تاکہ آرام باغ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف بڑا اور فیصلہ کن آپریشن کیا جا سکے۔

نیپرا نے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز کا اطلاق شروع کر دیا

ذرائع کے مطابق حازم بھنگوار آرام باغ کے اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر تعینات ہیں اور ان کے پاس اسسٹنٹ کمشنر جنرل کا اضافی چارج بھی برقرار ہے۔ اعلیٰ حکام کی ہدایت کے تحت آرام باغ کے اطراف قائم غیر قانونی کیبنز، ریڑھیاں، فٹ پاتھوں پر تجاوزات اور پارکنگ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حازم بھنگوار نے کہا کہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جائے گا اور کسی بھی مافیا کو ٹکنے نہیں دیا جائے گا۔ سرکاری زمین، فٹ پاتھ اور سڑکوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا: “یہ میرے افسران کا مجھ پر اعتماد ہے کہ مجھے خصوصی ٹاسکنگ پر بھیجا گیا، میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔”

انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری مشینری استعمال کی جائے گی اور پولیس کی نفری بھی تعینات کی جائے گی تاکہ کسی مزاحمت سے نمٹا جا سکے۔ شہریوں نے انتظامیہ کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ یہ کارروائی وقتی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے تاکہ آرام باغ دوبارہ تجاوزات کا گڑھ نہ بنے۔

یاد رہے کہ کراچی کے دیگر علاقوں میں ماضی میں بھی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کیے گئے، تاہم چند روز بعد صورتحال خراب ہو جاتی تھی۔ اس بار انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ آپریشن کو پائیدار اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔ آپریشن کل سے شروع ہوگا اور شہریوں کے لیے ریلیف ثابت ہوگا۔

70 / 100 SEO Score

One thought on “چیف سیکریٹری سندھ و کمشنر کراچی کا بڑا فیصلہ — آرام باغ میں تجاوزات و پارکنگ مافیا کے خلاف سخت آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!