سندھ پولیس میں باڈی وارن کیمروں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس: آئی جی سندھ کی زیرصدارت اہم فیصلے

تشکر نیوز: انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ، غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ پولیس میں باڈی وارن کیمروں کے استعمال، کارکردگی اور ان کے فوائد سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہوا جس میں ڈی آئی جیز پیڈکواٹر، آئی ٹی، ٹریفک سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔

کورنگی میں محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی کامیاب کارروائی: بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

اجلاس میں ڈی آئی جی آئی ٹی اور ڈی آئی جی ٹریفک نے باڈی وارن کیمروں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ پولیس کے پاس اس وقت تقریباً 800 باڈی وارن کیمرے ہیں، جن میں سے 500 ٹریفک پولیس اور 300 آپریشنل پولیس اہلکاروں کے زیر استعمال ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ باڈی وارن کیمرے گزشتہ دو سالوں سے عوام دوست پولسنگ کے لیے مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ یہ کیمرے خاص طور پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، چالان ٹکٹنگ، پولیو مہم اور دیگر عوامی خدمات کے دوران استعمال کیے جاتے ہیں۔

مزید یہ کہ ٹریفک چالاننگ افسران کو باڈی وارن کیمرے کے ذریعے چالان کرنے اور اسے ریکارڈ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے، تاکہ ہر چالان کی کارروائی مکمل شفافیت کے ساتھ دستاویزی شکل میں محفوظ ہو۔

 

 

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ باڈی وارن کیمروں کا مؤثر استعمال عوام کے اعتماد میں اضافہ کرے گا اور پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لائے گا۔

56 / 100

One thought on “سندھ پولیس میں باڈی وارن کیمروں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس: آئی جی سندھ کی زیرصدارت اہم فیصلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!