اسلام آباد (رپورٹ) — محترمہ رفعت مشتاق نے آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ سے پاکستانیّت کے موضوع پر خصوصی گفتگو کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان کا مستقبل، اُمید، چیمپئن اور محافظ قرار دیا۔
کراچی میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن — اعظم بنگوار کی واپسی کے بعد تابڑ توڑ کارروائیاں
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے اور یہی طبقہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا حقیقی محافظ ہے۔
محترمہ رفعت مشتاق نے بلوچستان کو “ہمارے سروں کا تاج” قرار دیتے ہوئے اس سے اپنی خصوصی محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان پاکستان کی پہچان اور وقار کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری افواج دن رات سرحدوں کی محافظ ہیں اور قوم کی رہنمائی کر رہی ہیں، جبکہ پاکستان گزشتہ پچیس برسوں سے دہشت گردی جیسے سنگین چیلنج کا سامنا کرتا آ رہا ہے۔
طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران بھارتی حکومت کی جانب سے جعلی خبروں کو فروغ دیا گیا، تاہم پاکستانی قوم نے شعور اور سچائی کے ساتھ اس پروپیگنڈے کا مقابلہ کیا۔
محترمہ رفعت مشتاق نے پُرعزم انداز میں کہا:
“ہم سب ایک ہیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ قومی یکجہتی، شعور اور سچائی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہیں۔”
شرکاء نے خطاب کو فکری، قومی جذبے سے بھرپور اور نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔
